انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 15 ویں میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
سری لنکن بیٹنگ
سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔
سری لنکن اوپنر پاتھم نسانکا 47، دھاننجایا ڈسلوا 21 اور کریتھ اسالنکا 19 رنز کیساتھ نمایاں رہے، کوشل مینڈس 10، انجلیو میتھیوز 16، کامندو مینڈس 4 اور داسن شناکا 3 رنز بنا پائے۔
بنگلا دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان اور رشد حسین نے 3، 3، تسکین احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بنگلا دیشی بیٹنگ
ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی جانب سے اننگز کا آغاز تنزید حسن اور سومیہ سرکار نے کیا لیکن دونوں اوپنرز 6 رنز پر پویلین لوٹ گئے، لٹن داس نے 36 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ توحید ہری دوئے نے 20 گیندوں پر 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 40 رنز سکور کئے۔
نجم الحسن شنٹو، کپتان شکیب الحسن، راشد حسین اور تسکین احمد جلد ہی پویلین لوٹ گئے تاہم محمود اللہ نے پریشر میں 16 رنز کی بہترین اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔
سری لنکا کے نوان تشارا نے 18رنز دیکر چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ ونندو ہسارنگا نے دو اور متھیشا اور دھننجایا ڈی سلوانے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ریشاد حسین کو بہترین باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
بنگلا دیشی سکواڈ
بنگلا دیش کی ٹیم کی کپتانی کے فرائض نجم الحسین شانتو ادا کر رہے ہیں، تنزید حسن، سومیا سرکار، لٹن داس، توحید ہریدے، شکیب الحسن، محمود اللہ، رشد حسین، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، اور تنظیم حسن ثاقب سکواڈ کا حصہ ہیں۔
سری لنکن سکواڈ
سری لنکا کے سکواڈ کی قیادت ونندو ہرسارنگا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس، کامندو مینڈس، دھاننجایا ڈسلوا، کریتھ اسالنکا، انجلیو میتھیوز، داسن شناکا، ماہیش ٹھیکشانا، ماتھیشا پاتھیرانا اور نوان تھوشارا شامل ہیں۔