بحرین :(ویب ڈیسک) پاکستان والی بال ٹیم ایشین مینز والی بال چیلنج کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔
بحرین میں جاری ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے ہرا دیا۔
دوسرے سیمی فائنل میں قطر نے قازقستان کو تین ایک سے مات دی۔
خیال رہے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ آج قطر سے ہوگا۔