پولیس ذرائع کے مطابق زخمی ڈاکوؤں کی شناخت ساگر اور فہد کے نام سے ہوئی ہے ڈاکوؤں سے موٹرسائیکل ،موبائل فون، نقدی، پسٹل برآمد ہوئے ہیں،دونوں زخمی ڈاکوؤں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کی دونوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے، زخمی ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔