You are currently viewing چین اور امریکا کے درمیان اقتصادی پل کا کردار ادا کر سکتے ہیں، پاکستانی سفیر

چین اور امریکا کے درمیان اقتصادی پل کا کردار ادا کر سکتے ہیں، پاکستانی سفیر

واشنگٹن: امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ پاکستان چین اور امریکا کے درمیان اقتصادی پل کا کردار  ادا کر سکتا ہے۔ 

ورلڈ افیئر کونسل آف نیو ہیمپشائر کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مسعود خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور  امریکا سمیت  تمام سرکردہ اقوام کا مشترکہ ہدف خطے میں امن اور  سلامتی ہے، بھارت کی ترجیح بھی پُر امن  پڑوس کی ہونی چاہیے۔

 مسعود خان نے کہا کہ امریکا چین دوستانہ تعلقات کی فضا جاری رہنے سے دونوں ممالک اور دنیاکو فائدہ ہوگا جبکہ پاکستان اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی پل کا کردار  ادا کر سکتا ہے۔ 

Leave a Reply