لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 08 جون2024ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1273ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں623افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔746معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں741ڈرائیوز،69کم عمرڈرائیور، 493مسافراور155پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔
پنجاب بھرمیں 1273ٹریفک حادثات میں08افراد جاں بحق1369زخمی ہوئے
- Post author:Testing@123!!!
- Post published:June 9, 2024
- Post category:پنجاب کی خبریں
- Post comments:0 Comments