You are currently viewing پاکستان کو خودانحصار بنانے کے لیے چین کے ماڈل سے استفادہ کریں گے: وزیراعظم

پاکستان کو خودانحصار بنانے کے لیے چین کے ماڈل سے استفادہ کریں گے: وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کو خود انحصاری کی منزل سے ہمکنار کرنے اور ترقی کے لیے چین کے ماڈل سے استفادہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق بیجنگ میں پاک چائنا  فرینڈشپ اینڈ بزنس ریسپشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، بدعنوانی کے خاتمہ، بنیادی ڈھانچہ میں تبدیلی اور برآمدات کےفروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
’وقت آ گیا ہے کہ پاکستان اور چین کی شراکت داری کو معاشی اہداف کے حصول کے لیے نتیجہ خیز بنائیں، سی پیک اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Leave a Reply