You are currently viewing پاکستان سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن منتخب، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

پاکستان سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن منتخب، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے سال 2025-26 کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن کے طور پر انتخاب پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔
جمعرات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں سلامتی کونسل کے پانچ غیرمستقل ارکان کی نشستوں کے لیے انتخابات ہوئے۔
ان انتخابات میں پاکستان نے بھی حصہ لیا۔ پاکستان کے علاوہ اس انتخاب میں پاناما، یونان، ڈنمارک اور صومالیہ نے بھی حصہ لیا تھا۔

Leave a Reply