Punjab Breaking News
Pakistan Breaking News
Latest World News
www.PunjabicsNews.com
پنجاب بریکنگ نیوز
پنجاب ،پاکستان اوردنیا بھرسے تازہ ترین بریکنگ نیوز،سرخیاں، ٹاپ اسٹوریز،خصوصی انٹرویوز،ویڈیوز اور بالخصوص پنجاب بھر سے تازہ ترین خبروں اور وڈیوز کے لئے کے لئے آپ کا قابل اعتماد ذریعہ ہے پنجابکس نیوز
ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں جاری آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے حوالے سے ایک نئی بحث کا آغاز ہو چکا ہے جس میں کرکٹ ماہرین اور شائقین نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی کرکٹ سٹیڈیم کی پِچ پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔
اس بحث کا آغاز بدھ کو انڈیا اور آئرلینڈ کے درمیان ناساؤ کاؤنٹی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے بعد ہوا جب پوری آئرش ٹیم 16 اوورز میں صرف 96 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
اس میچ کے دوران پِچ پر غیر متوازن باؤنس دیکھنے کو ملا جس کے باعث بیٹرز کو کھیلنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اس میچ سے قبل اسی پِچ پر 3 جون کو جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بھی صورتحال ایسی ہی رہی جب پوری سری لنکن ٹیم 19.1 اوورز میں 77 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
اس میچ میں بھی پِچ کے مشکل رویے اور گیند کے غیر متوازن اچھال کے باعث بیٹرز کو مشکلات کا سامنا رہا۔
ناساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم میں ابھی تک اس ٹی20 ورلڈ کپ کے دو میچز کھیلے گئے ہیں جس میں مجموعی طور پر چاروں اننگز میں صرف 350 رنز بن سکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 26 وکٹیں گری ہیں۔
نیو یارک کا یہ سٹیڈیم ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے عارضی طور پر بنایا گیا ہے اور اس میں نصب کی گئی پِچز فلوریڈا سے منگوائی گئی ہیں۔