Punjab Breaking News
Pakistan Breaking News
Latest World News
www.PunjabicsNews.com
پنجاب بریکنگ نیوز
پنجاب ،پاکستان اوردنیا بھرسے تازہ ترین بریکنگ نیوز،سرخیاں، ٹاپ اسٹوریز،خصوصی انٹرویوز،ویڈیوز اور بالخصوص پنجاب بھر سے تازہ ترین خبروں اور وڈیوز کے لئے کے لئے آپ کا قابل اعتماد ذریعہ ہے پنجابکس نیوز
ویشی منڈی میں اگر جانور کی خریداری کے لیے جانا ہو تو آپ کو پہلے کیش رقم کا انتظام کرنا ہوتا ہے اور پھر اسے سنبھالنے کی فکر رہتی ہے۔ تاہم اب سٹیٹ بینک نے مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریداری کے عمل کو آن لائن ادائیگی کے ذریعے ممکن بنا دیا ہے۔
اس حوالے سے پاکستان کے مرکزی بینک نے جانوروں کی خرید و فروخت کرنے والے افراد کے لیے ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت متعارف کراتے ہوئے ’راست سروس‘ کے ذریعے جانوروں کی خریدو فروخت کی ادائیگی کا نظام لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس سے خریدار اور بیوپاری دونوں کو سہولت ملے گی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مختلف نجی بینکوں کو مویشی منڈیوں میں جا کر آگاہی کیمپ لگانے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔ کیمپس میں شہریوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کے فوائد اور بالخصوص مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریداری کے دوران آن لائن ادائیگیوں پر معلومات فراہم کی جائیں گی۔
کیو آر کوڈ سے رقم کی ترسیل
ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق شہری اپنی مرضی کا جانور پسند کرنے کے بعد کیش دینے کے بجائے اپنے بینک کی آن لائن ایپلی کیشن کے ذریعے رقم بیوپاری کو بھیج سکیں گے۔
شہری کیو آر کوڈ کو موبائل فون سے سکین کریں گے، رقم کا اندراج کرنے کے بعد بھیجنے والے کے اکاؤنٹ کی تفصیلات کی تصدیق ہو گی اور چند ہی سیکنڈز میں رقم بیوپاری کو منتقل ہو جائے گی، جس کی تصدیق کا میسج بھیجنے اور وصول کرنے والے دونوں شہریوں کو موصول ہو جائے گا۔
اردو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے مزید بتایا کہ بنیادی طور پر اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل اکانومی کا فروغ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عمومی طور پر جب شہری مویشی منڈیوں کا رخ کرتے ہیں تو اِس سے قبل وہ بھاری رقم کیش میں جمع کرتے ہیں۔ لیکن اب اُنہیں اس جھنجھنٹ میں پڑنے کی ضرورت نہیں اور وہ جانور خریدتے وقت آن لائن ادائیگیاں کر سکتے ہیں۔