You are currently viewing ساہیوال، ٹیچنگ ہسپتال چلڈرن وارڈ، آتشزدگی، دو بچے جاں بحق،چار کی حالت نازک، 9غائب، وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

ساہیوال، ٹیچنگ ہسپتال چلڈرن وارڈ، آتشزدگی، دو بچے جاں بحق،چار کی حالت نازک، 9غائب، وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 08 جون2024ء) ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال چلڈرن وارڈ میں آگ لگنے سے دو بچے جاں بحق، چار کی حالت نازک جبکہ 9غائب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چلڈرن وارڈ میں صبح ائیر کنڈیشنڈکا سوئچ آن کرنے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے تیز ی سے پورے وارڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ لگتے ہی بچوں کے ورثاء خواتین نے چیخ وپکار شروع کر دی اور ہسپتال میںا یمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اورریسکیو 1122کے 3فائربرگیڈسمیت8گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا، آگ لگنے کے بعد چلڈرن وارڈ کا سٹاک رجسٹرڈ، ڈیتھ رجسٹر وغیرہ غائب کر دیئے گئے جبکہ رجسٹر داخلہ کو ایم ایس نے اپنی تحویل میں لے لیا تاکہ مریض بچوں کے ورثاء کے موبائل نمبروں سے اصل حقائق تک کوئی رسائی حاصل نہ کرسکے۔

چلڈرن وارڈ میں آگ بھڑکھنے بارے بتایاگیا ہے کہ جس اے سی کے سوئچ کو آن کرنے سے آگ بھڑکی اس اے سی کی تین بار شکایت کی گئی لیکن ایم ایس نے نااہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاملے پر چپ سادھے رکھی ۔اطلاعات کے مطابق جن 75بچوں کو دوسرے وارڈوں اور ایمرجنسی منتقل کیا گیا ان میں بے بی ساجدہ، بے بی رابعہ، بے بے فوزیہ، بے بی عابد، بے بی صائمہ، بے بی انعام،بے بی بہادر، بے بی عثمان، بے بے فرح، بے بی صائمہ، بے بی فاروق، بے بی صائمہ، بے بی نسیم، بے بی اعجاز، بے بی صوبیہ، بے بی حسن، بے بی شبروز، بے بی قاسم، بے بی مریم، بے بی مصطفی، بے بی محمد علی، محمد حسن، ابیہا، ابو بکر، حرا، حیدر، فاطمہ، سفیان، عبدالرفعٰ، حسیب، ریان، غفران، بے بی سمیرا، آمنہ بی بی، عبدالباسط، ابیہا، اسد، آسما، مہتاب، بے بی صوبیہ، بے بی اعجاز، بے بی عباس، بے بی نصرت، جنت فاطمہ، بے بی ساجدہ،بے بی نثار، بے بی جمیل، سعدیہ، بے بی آسیہ، بے بی سونیا، بے بی عبدالکریم، بے بی زاہد، بے بی افضل، بے بی عاصم، بے بی الطاف، بے بی حناء، بے بی عبداللہ، بے بی دعافاطمہ، منساء، محمد تیمور، محمد وسیم، ثریا، بے بی عابدہ، بے بی احمد، بے بی ثناء، بے بی جویریہ، بے بی ابرار، بے بی ٹیگ سو، بے بی ٹیگ سات، بے بی ٹیگ 25،احمد، بے بی مدثر، عروج اور شنزا شامل ہیں۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس نا اہلی کے ذمہ دار ایم ایس اور پرنسپل کو معطل کر کے تحقیقات کرائی جائے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ساہیوال سے 24گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Leave a Reply