لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 08 جون2024ء) وفاقی حکومت اپنا پہلا بجٹ پیش کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے تو دوسری جانب بجٹ سے قبل ہی سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ شروع ہو گیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق بجٹ سے قبل ہی فی واٹ کی قیمت میں 8روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد 180واٹ کا پینل تقریباً 1440روپے تک مہنگا ہو گیاہے جبکہ 588واٹ کا پینل 4سے 5ہزار روپے تک مہنگا ہو گیاہے ۔