You are currently viewing اسلام آباد پولیس کی ’وردی‘ میں غیرملکیوں کو لوٹنے کے واقعات، ملزمان کی تلاش

اسلام آباد پولیس کی ’وردی‘ میں غیرملکیوں کو لوٹنے کے واقعات، ملزمان کی تلاش

حالیہ دنوں میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایک طرف مقامی شہری جرائم پیشہ افراد کے نشانے پر ہیں تو وہیں اسلام آباد میں مقیم غیرملکی شہریوں کو بھی لوٹا جا رہا ہے۔
اُردو نیوز کو دستیاب اسلام آباد پولیس کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران 11 مختلف واقعات میں غیرملکی شہریوں کو لوٹا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ غیرملکیوں کے ساتھ چوری اور ڈکیتی کے 11 مختلف واقعات میں سے چار میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دیگر واقعات کی ایف آئی آر کے اندراج کے بعد پولیس تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply